Australia
+61 455 388 733
support@pcia.info

پردیس میں رہنے والوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں

Pakistani Community in Australia

پردیس میں رہنے والوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں

‏سوال: تمہارے بال کیوں سفید ہو گئے؟
جواب: اس ملک کا پانی ہی ایسا ہے
سوال: بھائی آپکو شوگر کیسے ہو گئی؟
جواب: تمہیں نہیں پتہ اس ملک کے پانی میں ہی شوگر ہے
سوال: یار آپکے بال کہاں غائب ہو گئے؟
جواب: یہاں کا پانی ہی ایسا ہے کیا‏کریں بھائی
سوال: تمہیں دل کی تکلیف ہو گئی ابھی سے؟
جواب: پردیس کا پانی ہی ایسا ہے اب بندہ کیا کرے
سوال: یار تم ‎پاکستان چھے سال سے نہیں گئے حیرانگی ہے؟
جواب: پردیس کا پانی ایسا ہے جانے کو دل ہی نہیں کرتا
سوال: تمہاری نظربہت کمزور ہو گئی ہے
جواب: پردیس کا پانی آنکھوں پر اثر کرتا‏ہے
سوال: تمہیں بلڈ پریشر کب سے ہو گیا؟
جواب پردیس کے پانی میں کوئی مسلۂ ہے
میرا اللہ جانتا ہے یہ لوگ اپنا دکھ کسی کو نہیں بتاتے
جب انکی زندگی میں جھانک کر دیکھو تو کسی کو بہن یا بیٹی کی شادی کا غم
کسی کو بوڑھی بیمار ماں کا غم
کوئی بچوں کے سر پر چھت کے لئے مصیبتیں کاٹ رہا ہے
کسی‏ نے بھائیوں کو پڑھانا ہے
کسی نے اپنے باپ کا قرض اتارنا ہے
پردیس کا پانی تو ایسے ہی بدنام ہے
اللہ سب کی پریشانیاں دور فرماۓ آمین

Leave a Reply