ایک دیندار لڑکی کے لیے دیندار لڑکے کی تلاش

ایک دیندار لڑکی کے لیے دیندار لڑکے کی تلاش“اگر کسی کو ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو نیک، مذہبی، پرہیزگار اور حلیم ہو تو مجھ سے رابطہ کریں،،،،۔”آج فیس بُک پر یہ جملے میری نظروں کے سامنے سے گزرے۔ آگے اور بھی بہت کچھ لکھا تھا جس میں پریشانی اور ناامیدی کے سوا کچھ نہیں تھا کہ ایک دیندار لڑکی کو پردہ کرنے کی وجہ سے کوئی پسند نہیں کررہا۔ اب بات یہ ہے کہ آپ اپنی بیٹی کو پردہ کروا کر پردہ نہ کرنے والوں میں رشتہ ڈھونڈ ہی کیوں رہے ہیں۔

میرے لیے یہ ایک دردناک بیان ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے تیسرے مسلمان سے التجا کررہا ہے کہ خدارا اس مسلمان لڑکی سے نکاح کرلو ہم نے پلیٹ میں سجا کر رکھا ہوا ہے۔ ہماری کوئی خواہش کوئی معیار نہیں ہے کہ ہمیں کیا چاہئیے۔ ہماری درخواست یہ ہے کہ بس کوئی ہمارے خاندان کی بیٹی کو ہمارے گھر سے بیاہ کر لے جائے۔ایک دیندار لڑکی کے لیے فخر سے کہنا چاہئیے،،،،رشتہ درکار ہے۔میں اپنے خاندان کی لڑکی کے لیے ایک دیندار، کُھلے دل و دماغ کا حامل ایک شریف النفس لڑکا تلاش کر رہی ہوں جو ہماری لڑکی کو عزت اور محبت سے اپنی زندگی میں شامل کرنے کا خواہشمند ہو۔ ہمیں ہماری لڑکی کے مذہبی اور اچھے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور ہم اس کے لیے مناسب جوڑ تلاش کر رہے ہیں۔ اتنی عمر ہو اور کم از کم اتنی تعلیم ہو۔ مناسب برسرِ روزگار ہو کہ اپنی بیوی اور بچوں کا عزت سے خرچ اُٹھا سکے۔ اس شہر میں رہتا ہو، وغیرہ وغیرہ حیرت ہے کہ ایک دیندار ہیرے کو پلیٹ میں رکھ کر دینے کی بات کی جارہی ہے اور التجا کی جارہی ہے کہ کوئی لے لے؟؟ قرآن کھول کر سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے کہ ایمان والے اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور اُن کے دل اللّٰہ کی یاد سے ہی سکون حاصل کرتے ہیں۔

جو لوگ دنیا کے چکروں میں مست ہیں، دکھاوے میں ڈوبے ہوئے ہیں اور دین کی راہ سے بے پرواہ ہیں، ایسے لوگوں میں اپنی بیٹی دینے سے بہتر ہے کہ میں پوری زندگی اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ رکھوں چاہے وہ میری بیٹی کو اوپر سے نیچے تک سونے سے لاد دیں لیکن یہ اُس کی خواہش ہوگی جو دنیا کے چکروں سے آذاد ہو۔میں نے بہت لوگوں سے ایک سوال کیا تھا کہ اگر پاکستان کے تمام مرد نماز پڑھنا چھوڑ دیں تو کیا آپ اپنی بیٹی کی شادی ایسے مرد سے کریں گے؟؟؟ اَسّی فیصد سے زیادہ راضی تھے۔ ظاہر ہے جس کی بیٹی خود نماز نہ پڑھے اُس کو نماز پڑھنے والا کیوں درکار ہوگا۔ یہی سوال جب میں نے اپنی بیٹی سے کیا تو اُس نے فوراً کہا “نہیں” میں نماز پڑھتی ہوں تو ایسے مرد سے کیسے شادی کرسکتی ہوں جو نماز نہیں پڑھتا۔اگر آپ دیندار ہیں تو دین پر اعتماد اور فخر کرنا سیکھیں۔ اللّٰہ آپ پر رحم کرے گا اور آپ کو ناامیدی سے نکال کر خوشیاں عطا کرے گا۔ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایمان کبھی بھی مایوسی اور افسردگی کو جنم نہیں دیتا۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج کل دین سے دوری اور علمِ دین کی کمی کی وجہ سے شریف النفس لڑکیوں کے لیے مناسب جوڑ ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے جب کہ فیس بک پر گھومتی شادی کی ریلوں میں ناچتی لڑکیوں کے لیے اُن کے جیسے مناسب رشتے ملنا آسان ہے کیونکہ وہ اُن کے جوڑ کے ہیں۔ جو ناکافی کپڑوں سے جھانکتے تھرکتے ناچتے جسموں کی لڑکیوں کو دیکھ کر واہ واہ کرکے انہیں اپنے آنے والی نسل کی ماں بنانے کے لیے منتخب کررہے ہیں اُن کو وہی جچتی ہیں، اُن کے خاندان اور اُن کی نسل کو بھی۔دیندار مردوں کا فقدان ہے کیونکہ دیندار مرد اپنا ایمان بچانے کے لیے ان فتنوں اور محفلوں سے دور ہیں۔ اُن دیندار مردوں کو ڈھونڈنا پڑے گا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ دیندار مرد اپنے اور اپنی آنے والی نسل کے ایمان کو محفوظ اور قائم رکھنے کے لیے اپنے دل میں اللّٰہ کا خوف اور محبت لیے دیندار عورتوں کی تلاش میں ہیں۔#ارم

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)