ویسے تو کافی ساری ایجادات کا سہرا ہمارے سر ہے لیکن چارپائی ہماری مشہور و معروف ایجاد ہے۔
چارپائی کو پنجابی میں “منجی” کہتے ہیں جو کہ چار ٹانگوں اور چار پائیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
اب یہ نہیں معلوم کے ٹانگوں کی وجہ سے چارپائی کہلاتی ہے یا پائیوں کی وجہ سے۔ چارپائی بھی اپنی ایجاد کے بعد اختلافات میں گِھر گئی اور آج تک نہ نکل سکی۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پاؤں کی (پوندی) طرف رسی چارپائی کو کسنے کیلئے ہوتی ہے جبکہ باقی کہتے ہیں یہ فوری نہانے کا اشارہ ہے۔
صدیوں سے کوئی بھی اپنے نقطہِ نظر کو ثابت نہیں کر سکا۔ چارپائی ہمارے ہاں سونے کے علاوہ برتن سکھانے، کپڑے سکھانے،
بچوں کا جھولا بنانے کے ساتھ ساتھ دیگیں پکانے اور مردے نہلانے کے بھی کام آتی ہے۔